نئی دہلی،12؍اگست(ایس ا ونیوز؍یواین آئی) مرکزی حکومت نے منگل کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں بطور ٹرائل 15؍اگست کے بعد4 جی انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائے گی۔مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی ڈویژن بینچ کو بتایا کہ خصوصی کمیٹی نے 10؍اگست کو ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
اور قومی سلامتی کے حوالہ سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔مسٹروینوگوپال نے کہا کہ کمیٹی نے بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں سخت نگرانی کے ساتھ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت بحال کی جاسکتی ہے۔